برجٹان، 20جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان سہ رخی ون ڈے کرکٹ سیریز کا میچ صرف نو منٹ کے کھیل کے بعد بارش کی نذرہو گیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کو دو دو پوائنٹس ملے۔ٹاس ہار کر بلے بازی کرنے اتری جنوبی افریقہ کی ٹیم نے ایک اوور میں جب بغیر وکٹ کھوئے آٹھ رنز بنائے تھے تب بھاری بارش آ گئی اور طویل وقت تک کھیل رکا رہا۔بارش رکنے کے باوجود پچ کے سامنے میدان گیلا ہونے کی وجہ سے امپائروں نے کافی انتظار کے بعد میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔جنوبی افریقہ کی ٹیم 12پوائنٹس کے ساتھ سب سے اوپر چل رہی ہے جبکہ آسٹریلیا کے 11پوائنٹس ہیں۔میچ کا بارش کی نذر چڑھنا ویسٹ انڈیز کے لئے اچھی خبر ہے جس کے چار میچوں میں آٹھ پوائنٹس ہیں اور فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لئے اس کے اپنے باقی دو میچوں میں سے ایک جیتنا ہوگا۔